یوکرین نے ایک مرتبہ پھر روس کے تیل کے گودام اور بجلی گھروں پر کئ ڈرون برسا دیے

ڈرون حملہ

نیوز ٹوڈے :   یوکرین کا روس کے تیل اور بجلی کی تنصیبات پر حملے سے روس کے تیل اور توانائی کی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی - یوکرین نے روس کے سرحدی علاقوں (روستووو اور کرک) پر ڈرون کی بارش برسا دی - یوکرین کے ڈرون حملوں سے روس کے تیل اور بجلی گھر کو آگ لگ گئی - روس کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ان حملوں سے روس کے ایک تیل کے گودام اور دو بجلی گھروں میں آگ لگی ہے -

اور ان حملوں میں ایک شخص کی جان گئی ہے - روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی دفاعی سسٹم نے یوکرین کے 38 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں ـ روس نے اتوار کو یوکرین کی جانب سے روس کے اسلحہ گودام پر کیے جانے والے ڈرون حملے کا جواب ایک دن پہلے یوکرین کے شہری علاقوں اور ایک بچوں کے ہسپتال پر میزائلیں برسا کر دیا تھا -ان حملوں میں 41 شہری جاں بحق ہوۓ تھے ـ جس پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے ان حملوں کی جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+