بھارت میں مسافر بس اور دودھ کے ٹینکر میں تصادم ، 18 افراد ہلاک 19 زخمی

مسافر بس اور دودھ کے ٹینکر  میں تصادم

نیوز ٹوڈے :   بھارت میں مسافر بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے 18 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گۓ ـ یہ واقعہ بھارت کی ریاست (اتر پردیش) میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے اس حادثہ میں 18 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 19 زخمی ہوگۓ - بھارت کی پولیس کے مطاق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 عورتیں اور ایک بچہ بھی شامل ہے -

مسافر بس بہار سے دہلی کی جانب جا رہی تھی ـ لکھنو آگرہ ہائی وے پر بس دودھ کے ٹینکر سے جا ٹکرائی - بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں بس کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور مسافروں کا سامان بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ـ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا ـ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+