مردوں کی خود کشی کی وجہ ہیں خواتین جنوبی کوریا کے سیاستدان کا تجزیہ
- 11, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : جنوبی کوریا کے ایک سائنسدان نے مردوں میں تیزی سے خودکشیوں کے اضافے کی وجہ عورتوں کو قرار دے دیا - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈٰیمو کریٹک پارٹی سے متعلقہ سیئول شہر کے ایک کونسلر ( کم کی ڈک ) نے ہان ندی پر پلوں سے کود کر جان دینے والے افراد کی تعداد کے اعداد و شمار کاتجزیہ کرتے ہوۓ اپنے خیال کا اظہار کیا - کونسلر ( کم کی ڈک ) کا کہنا ہے کہ مردوں میں بڑھتی خود کشیوں کے رحجان کی وجہ عورتوں کی حکمرانی ہے - انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے ملازمت پیشہ خواتین میں اضافہ ہو رہا ہے -
جس سے مردوں کو نہ صرف نوکریوں کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں بلکہ ان کو شادی کی خواہشمند خواتین کی تلاش میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ( کم کی ڈک ) کو اپنے اس بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا - سٹی کونسل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق دریا کے کنارے پر خود کشی کرنے والے مردوں کی شرح 2018 کی نسبت 2023 میں 67 فیصد سے بڑھ کر 77 فیصد تک پہنچ چکی ہے - جنوبی کوریا دنیا کے ان امیر ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پر خود کشیوں کا رحجان سب سے زیادہ ہے - اور اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا صنفی مساوات کے حوالے سے بد ترین ریکارڈ رکھتا ہے -

تبصرے