چار اکتوبر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے اہم پیغام
- 03, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کتنا وقت لگے، کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں، احتجاج کے لیے ڈی چوک پہنچنا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ ان کی قیادت میں پختونخوا سے قافلہ روانہ ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ تمام حکومتیں مینڈیٹ چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہر صورت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، قوم اور بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلیں گے۔

تبصرے