بانی پی ٹی آئی کے بارے میں بہن نورین نیازی کا اہم بیان سامنے آگیا

نورین نیازی

نیوز ٹوڈے :    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں تمام دکھ برداشت کروں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہنوں کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتیں بھی روک دی گئی ہیں، اس لیے مسئلہ ہے۔

نورین نیازی نے کہا کہ اللہ انصاف دے اور دیکھا جائے، عمران خان کو پارٹی قیادت پر اعتماد ہے، وہ ان سے ملتے ہیں، لیکن اہل خانہ کو بھی ملنے دیا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+