پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید

کرتارپور راہداری

نیوز ٹوڈے :    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے راہداری معاہدے میں 5 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری معاہدہ 24 اکتوبر 2024 کو اپنی مدت پوری کر رہا ہے، معاہدے کی تجدید بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔کرتارپور راہداری معاہدہ بھارت سے آنے والے زائرین کو ویزہ فری سہولت فراہم کرتا رہے گا، کرتارپور راہداری سے ہزاروں زائرین کو مقدس مقام تک پہنچنے میں سہولت ہوئی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ راہداری نے مذہبی مقامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سکھ برادری کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر کام کیا، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دنیا نے سراہا، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور راہداری کو امید کی راہداری قرار دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+