خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغان تجارت سے متعلق قرارداد منظور کرلی

افغان تجارت

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغان تجارت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دے دی۔عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ارباب عثمان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت اہم ہے اور اس سے دونوں ممالک کے معاشی فوائد ہیں، موجودہ رکاوٹوں کے باعث دونوں ممالک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا سرحد پار تجارت کا اہم راستہ ہے، تجارتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس تجارت کو وسعت دے کر خیبرپختونخوا کو دوسرے ممالک تک باآسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کاروبار سے صوبے کا وفاق پر انحصار کم ہو گا، حکومت پاکستان افغان حکومت کے ساتھ مل کر تجارت کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+