پنجاب پولیس کی افسر نے بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : افسر بنش فاطمہ نے انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا۔صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کو IACP 2024 کا بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا۔ہر سال، IACP دنیا بھر سے 40 سے کم نمائندوں میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتا ہے اور یہ تنظیم دنیا بھر میں مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے۔
ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے پاکستان کا نام روشن کرنے اور بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ایس پی بینش فاطمہ کو ٹریفک آفیسرہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

تبصرے