کے پی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی طرز پر کس شعبے کے لیے کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

ہیلتھ کارڈ

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ہیلتھ کارڈ کی طرز پر اہم شعبے کے لیے کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور نے خیبرپختونخوا میں تعلیم کے فروغ کے لیے تعلیمی ایمرجنسی کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے ہیلتھ کارڈ کی طرز پر تعلیمی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی کارڈ کا اجراء نو پسماندہ اضلاع کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پلس، تور غر، چترال اپر، چترال لوئر، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر سے شروع کیا جا رہا ہے جسے بعد میں دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+