پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی، شعیب شاہین

شعیب شاہین

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 26ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ آئینی بنچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا بائی پروڈکٹ خود فیصلہ نہیں کر سکتا کہ ترمیم درست ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس یحییٰ آفریدی کی شخصیت سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم چیف جسٹس بننا سینئر ترین جج کا حق ہے، ہم عدالت سے درخواست کریں گے کہ معاملے کی سماعت فل کورٹ میں کی جائے۔شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ اگر 26ویں ترمیم کو منسوخ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹیفکیشن بھی ختم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے صرف 8 ارکان نے فیصلہ کرنا تھا کہ انہوں نے کیا کیا، ہمارے لیے اس کمیٹی میں بیٹھنا یا نہ بیٹھنا برابر ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+