تنخواہ دار طبقے کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وزیر خزانہ
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ تنخواہ دار طبقے کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کے مسائل سے آگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی شعبہ بھی زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد تک پہنچ گیا ہے، زرعی آمدنی سے ٹیکس وصولی کو بہتر بنایا جائے اور رئیل اسٹیٹ، ریٹیل سیکٹرز سے ٹیکس آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کیے گئے ہیں اور ٹیکس کی بنیاد میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی، پی آئی اے کی بولی لگانے والوں کو اسکروٹنی کا موقع دیا جائے گا، پی آئی اے کے اثاثوں کی اسکروٹنی کے باعث پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی۔ نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان پر کل قرضہ 258 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

تبصرے