حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کرتے ہوۓ آج سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا - دونوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا اطلاق پاکستان کے وقت کے مطابق 27 نومبر کی صبح 7 بجے سے ہوگا - حزب اللہ اور اسرائیل دونوں نے "امریکہ اور فرانس" کی جنگ بندی شرائط کومان لیا ـ امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) کے مطابق اس جنگ بندی معاہدے سے لگاتار تشدد کو مستقبل میں روکنے میں مدد حاصل ہو گی - اس سے پہلے (نیتن یاہو) نے بھی جنگ بندی معاہدے کو ماننے کی رضامندی دے دی تھی -
جنگ بندی معاہدے کے تحت 'صیہونی فوج جنوبی لبنان کے علاقوں سے واپس چلی جائے گی اور لبنانی فوج ان علاقوں میں تعینات کر دی جائے گی - حزب اللہ کے لڑاکے بھی اسرائیل کی سرحد کے نزدیک اپنی سرگرمیاں بند کر دیں گے' - لبنان کے وزیر خارجہ کے مطابق لبنانی فوج کے 5 ہزار جوان جنوبی لبنان کے علاقوں میں تعینانی کیلیے تیاربیٹھے ہیں - اسرائیل کے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کی سلامتی کابینہ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ، جس کی سربراہی بن یامین نیتن یاہو نے کی -

تبصرے