صیہونی فوج کی لبنان ، غزہ اور شام پر بمباری سے 40 افراد شہید
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے "غزہ ، شام اور لبنان" پر فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد شہید ہو گۓ - پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں شام میں 2 ، لبنان میں 30 اور غزہ میں 11 افراد شہید ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بارش کی وجہ سے غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ اکھڑ جانے کے بعد بے یارو مددگار فلسطینیوں پر بھی بمباری کی - ایک جانب تو اسرائیل کی کابینہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تیاری کر رہی ہے تو دوسری طرف اسرائیلی فوج لبنان پر لگاتار بمباری کر رہی ہے -
صیہونی فوج کی جارحیت سے غزہ اور لبنان کے بعد شام بھی محفوظ نہیں - شام پر صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں 2 افراد شہید ہو گۓ ـ غزہ میں شہداء کی تعداد 11 اور لبنان میں 30 ہے - پچھلے ایک سال سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونےو الے افراد کی تعداد 44 ہزار سے بھی اوپر پہچ چکی ہے - اور 1 لاکھ 4 ہزار افراد زخمی ہوۓ ہیں ـ اسی طرح لبنان پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید افراد کی تعداد 3 ہزار 768 سے بھی زائد ہو چکی ہے اور 15 ہزار 600 افراد زخمی بھی ہیں -

تبصرے