جاسوسی کے الزام میں روس نے برطانوی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا
- 27, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق روس کی سیکیورٹی ایجنسی "ایف ایس بی" نے منگل کے دن اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ مبینہ برطانوی سفارتکار نے روس میں داخلے کیلیے جان بوجھ کر غلط معلومات دی تھیں - "کاؤنٹر انٹیلیجنس" کی اطلاع پر روسی فیڈرل سیکیورٹی ایجنسی نے ماسکو میں قائم برطانوی سفارتخانے کے احاطے سے برطانوی انٹیلیجنس کے ایجنٹ کی موجودگی کا پتہ لگایا -
دیے گۓ بیان کے مطابق روس کی ایف ایس بی سیکیورٹی ایجنسی نے برطانوی جاسوس کے پاس سے انٹیلیجنس اور تخریب کاری کے آثار بھی دریافت کیے ہیں - جو کہ روس کی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں ـ سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی جاسوس کا نام (ایڈورڈولکس) ہے اور وہ سیکنڈ سیکرٹری تھا جو کہ جونیئر سفارتی عہدے پر فائز تھا -
وسیم حسن

تبصرے