جنوبی کوریا میں برفباری نے توڑا سابقہ کئی سالوں کا ریکارڈ
- 28, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنوبی کوریا میں برف باری نےسابقہ سارے ریکارڈ توڑ دیے ، 2 افراد ہلاک ہو گۓ جبکہ 200 پروازیں کینسل ہوئیں ـ جنوبی کوریا میں پڑنے والی شدید برفباری نے لوگوں کا نظام زندگی تباہ کر کے رکھ ددیا ، لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں پڑنے والی برفاباری نے7 190 کا ریکارڈ توڑ دیا لوگوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا - جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں اب تک 18 انچ برف پڑ چکی ہے -جنوبی کوریا میں پڑنے والی شدید برفباری کی وجہ سے 200 سے زائد پروازیں اور 70 فیری سروسز بھی کینسل کردی گئیں -
خراب موسم کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گۓ - ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی -جنوبی کوریا کی بڑی بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں - حکومت کی جانب سے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے - جنوبی کوریا کے دارالحکومت (سیئول) میں تمام حکومتی اجلاس اور ثقافتی پروگرام کینسل کر دیے گۓ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں مزید برفباری پڑ سکتی ہے -

تبصرے