روس نے قرآن پاک جلانے والے مجرم کی سزا 13 سال مزید بڑھا دی

قرآن پاک جلانے والے

نیوز ٹوڈے :   روس میں قرآن پاک جلانے والے مجرم کو مزید 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی - روس میں پچھلے سال ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک جلانے والے مجرم کو 3 سال اور 6 مہینے کی قید کی سزا سنائی گئی تھی -جس کی سزا میں اب 13 سال کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ـ "بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ" کے مطابق روس نے قرآن پاک جلانے والے مجرم( نیکیتیا زواویل) کو چیچنیا کے سپرد کیا تھا - جہاں پر اسے 3 سال اور 6 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی -دوران حراست چیچنیا کے صدر کے بیٹے (رمضان قادیروف) نے مجرم پر تشدد بھی کیا تھا البتہ اب روس نے مجرم کو واپس بلا کر یوکرین کیلیے جاسوسی کرنے کے جرم میں مقدمہ دائر کر دیا -

استغاثہ کے مطابق ملزم نیکیتا زواویل نے پچھلے سال یوکرین کی فوج کو روسی ساز و سامان لے کرجانے والی فوجی گاڑیوں کی تصاویر بھیجی تھیں - جس پر روس کی عدالت نے ملزم کو 13 سال کی مزید قید کی سزا سنا دی - عدالت نے قرآن پاک جلانے کے 3 سال 6 ماہ اور اس سزا کو ملا کر 14 سال قید کاٹنے کا حکم سنا دیا - سزا یافتہ نوجوان نیکیتیا زواویل ایک سیاسی کارکن ہے اور اس کا تعلق روس کے علاقے کریمیا سے ہے ـ انسانی حقوق کی تنظیموں نے روس پر الزام لگایا ہے کہ روس میں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس نوجوان کو بھی سیاسی کارکن ہونے کی سزا ملی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+