حزب اللہ نے سابقہ سربراہ (حسن نصراللہ) کو شایان شان طریقے سے دفنانے کا اعلان کر دیا
- 28, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنگ بندی کے بعد لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ نے اپنے سابقہ سربراہ حسن نصراللہ شہید) کو دفنانے کا اعلان کر دیا - حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کی میت کو امانتاً دفنایا گیا تھا - حزب اللہ کے کیے گۓ اعلان کے مطابق جنگ بندی کے بعد حزب اللہاپنے سابقہ سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی شایان شان انداز میں دفناۓ گی - جاری کیے گۓ بیان کے مطابق حزب اللہ اپنے سابقہ سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی غیر ملکی شخصیات اور لبنانی عوام کی موجودگی میں دفن کرے گی -
البتہ حزب اللہ نے ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا -حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو جنوبی بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گۓ تھے - حزب اللہ سربراہ کی میت دو دن بعد تلاش کر لی گئی تھی -"بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان موجود نہیں تھا - اور دیکھنے میں معلام ہوتا تھا کہ ان کی شہادت دھماکے کی وجہ سے ہوئی تھی -

تبصرے