عرب امارات نے لگائیں پاکستانیوں پر ویزے کے حصول کیلیے نئی شرائط
- 28, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : متحدہ عرب امارات نے ملازمت کیلیے عرب ملکوں میں آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرائط لگا دیں - متحدہ عرب امارات کے "بیورو آف امیگریشن" کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ملازمت کیلیے ویزے کے حصول کیلیے کریکٹر سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہوگا -"پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن" کے مطابق پاکستانیوں کو عرب امارات ملازمت کے حصول کیلیے پولیس سے حاصل کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا - پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شکایات کو دور کرنے کیلیے عرب امارات کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے - میڈیا کی دی گئی اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں پر ویزے کے حصول کیلیے نئی شرط عائد کرنے سے قبل مختلف شکایات پر عرب امارات پاکستان کے 30 شہروں کے رہائشیوں پر وزٹ ویزے کے حصول پر پابندی لگا چکا ہے -
وسیم حسن

تبصرے