حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر (نیتن یاہو) کے حامی ان سے خفا

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :  حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم کے حمایتی ہی اس کی حکومت پر برس پڑے - لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے ساتھ پچھلے 13 مہینوں سے جاری جنگ کو روکنے کے حوالے سے کیے جانے والے جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے بن یامین نیتن یاہو کے حامی بھی اس سے شدید خفا ہو گۓ -حز ب اللہ اور اسرائیل نے امریکہ کی زیر نگرانی جنگ بندی معاہدے پر عمل کیا ہے - معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج 60 دن کے اندر اندر جنوبی لبنان سے واپس چلی جاۓ گی - اور حز ب اللہ بھی دریاۓ لطانی سے اپنے لڑاکوں کو ہٹا کر جنوبی لبنان کا قبضہ لبنانی فوج کے حوالے کر دے گا -حزب اللہ کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوۓ بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ 'ہم نے حزب اللہ کے خلاف زبردست کامیابر حزب اللہ کو دہائیوں پیچھے حاصل کی ہے' -

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے پاس اب وہ پہلے والی طاقت نہیں رہی ـ نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد اب ہماری تمام توجہ ایران سے نمٹنے پر ہوگی - البتہ اگر حزب اللہ نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے بھی بھر پور جواب دیا جاۓ گا - النتہ حزب اللہ کے ساتھ ہونےو الے جنگ بندی معاہدے کے بعد نیتن یاہو کے حمایتیوں کی 80 فیصد تعداد جو کہ پہلے اس کے ساتھ تھی ، نے نیتن یاہو کے اس فیصلے کو غلط قرار دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+