ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے ایلچی مقرر کیا

جنرل کیتھ کیلوگ

نیوز ٹوڈے :   نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے ایلچی مقرر کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ نے ​​روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ پیش کیا۔

کیلوگ  ٹرمپ دور میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے چیف آف اسٹاف بھی تھے۔رپورٹ کے مطابق کیلوگ ممکنہ طور پر یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن ہی جنگ کا خاتمہ کر دیں گے تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ یہ کام کیسے کریں گے۔دوسری جانب کیلوگ نے ​​روس اور یوکرین کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+