ٹرمپ کابینہ کے نامزد امیدواروں کو بم کی دھمکیاں موصول

نامزد امیدوار

نیوز ٹوڈے :   نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کابینہ کے بعض نامزد امیدواروں کو بم حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ کے لیے جن لوگوں کو نامزد کیا ہے ان میں سے زیادہ تر اور وائٹ ہاؤس میں ان کی ٹیم کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے نامزد کردہ کم از کم 9 افراد کو بم حملوں یا توڑ پھوڑ میں نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔جن افراد کو دھمکیاں موصول ہوئیں ان میں محکمہ دفاع، ہاؤسنگ، زراعت اور محنت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں نامزد امریکی سفیر بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی رکن کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدر ٹرمپ اس کی ایک مثال ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+