جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی فوج کی لبنان پر بمباری جاری

بمباری جاری

نیوز ٹوڈے :   جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی صیہونی فوج کی لبنان پر بمباری جاری ، تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملے میں 70 لبنانی شہری شہید ہو گۓ - لبنانی فوج نے صیہونی فوج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے- "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جان بوجھ کر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا -صیہونی فوج کے ان حملوں میں لبنان کے 70 شہری شہید ہوگۓ ، جبکہ 266 زخمی ہو گۓ - رپورٹ میں بتایا گیا کہ لبنان پر صیہونی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر  ہزار لبنانی شہید ہو چکے ہیں صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں رات گۓ کرفیو بھی لگا دیا -

دوسری طرف غزہ پر بھی صیہونی فوج کے حملے لگاتار جاری ہیں -جمعرات کے دن غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 42 شہری شہید ہو گۓ ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کے نصیرات کیمپ کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے 9 فلسطینی شہری شہید ہو گۓ - نصیرات پر ہی ایک اور حملے میں فلسطین کا ایک شہری شہید جبکہ "الجزیرہ ٹی وی کا کیمرہ مین" شہید ہوگیا - صیہونی فوج کے غزہ پر حملوں میں اب تک 44 ہزار 333 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 1 لاکھ سے زاائد زخمی بھی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+