بھارتی دارالحکومت دھماکے سے لرز اٹھا
- 29, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی دارالحکومت (نئی دہلی) زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا - نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوے بتایا کہ (بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے پرشانت وہار) میں خوف ناک دھامکے کی آواز سنائی دی ـ دھماکا ایک سینما ہال کے قریب ہوا -دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی -آگ بجھانے والے عملے کی گاڑیوں ، پولیس کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو دھماکے والی جگہ کی طرف جاتے ہوۓ دیکھا گیا ـ قانون کے رکھوالوں نے دھماکے کی جگہ کو گھیر لیا-
شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور میڈیا سمیت کسی بھی شخص کو دھماکے والی جگہ کے نزدیک نہیں جانے دیا گیا - دھماکا اس وقت ہوا جب سابقہ وزیر اعلیٰ (ایوند کیجروال) میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے اور بتا رہے تھے کہ نئی دہلی سب سے غیر محفوظ شہر ہے - پرشانت وہار کے اسی علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس کے ٹریننگ سینٹر پر بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا البتہ ٹریننگ سینٹر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی -

تبصرے