ترکیہ نے ہر ممکنہ مدد کی پیشکش کی ہےغزہ میں جاری جنگ کو رکوانے کیلیے

ترکیہ کے صدر

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں جاری جنگ بند کروانے کیلیے ترکیہ نے ہر ممکنہ مدد کرنے کی پیشکش کی ہے ـ نجی ٹی وی چینل " دنیا نیوز" کے مطابق ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردگان) کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کروانے کیلیے ان کا ملک کسی بھی قسم کی ممکنہ مدد کرنے کو تیار ہے - ترکیہ صدر نے یہ اعلان لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کیا -

ایک سوال کے جواب میں ترکیہ صدر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے بغیر لبنان میں جنگ بندی کا اعلانن کافی نہیں - رجب طیب اردگان نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو رکوانے کیلیے ترکیہ ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے ـ ترکیہ صدر کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ اس مدد کیلیے اس لیے تیار ہوۓ ہیں تاکہ مستقل جنگ بندی کا حصول ممکن ہو سکے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+