سری لنکا میں آۓ سمندری طوفان سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گۓ
- 29, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سری لنکا میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں - جبکہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں - یہ سمندری طوفان اب اپنا زور توڑ کر سست روی سے بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے - طوفان کے باعث آنے والے سیلاب میں ہزاروں گھر تباہ ہوگۓ - اب تک 2 لاکھ 50 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں -
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی خلیج بنگال پر موجود ہوا کا گہرا دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے - یہ سمندری طوفان ( سائیکلون ) بحر اوقیانوس میں آنے والے سمندری طوفانوں ( ہری کین ) اور شمال مغربی بحر الکاہل میں آںے والے سمندری طوفانوں کے برابر ہے - جوبھارت کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے -

تبصرے