گرم مصنوعات کی غزہ میں داخلے پر پابندی کے باعث موسم سرما کے آتے ہی فلسطینیوں کی مشکلات میں ہوا اضافہ
- 29, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے غزہ میں جوتوں ، کپڑوں اور کمبل کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے باعث سردیوں کے آتے ہی معصوم فلسطینی پریشان ہو گۓ - انسانی حقوق کی تنظیم "یورو میڈیٹرانین" کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پورے سال غزہ میں کمبل ، جوتے ، کپڑے اور دوسری ضروریات زندگی کی چیزیں غزہ میں داخل نہیں ہونے دیں جس کی وجہ سے موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا - انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے جن چیزوں پر پابندی لگا رکھی ہے ان میں بچوں کے استعمال کی اہم چیزیں بھی شامل ہیں -
یورو میڈیٹرانین نے بتایا کہ غزہ پر بنیادی چیزوں کی رسائی کیلیے لگائی گئی اسرائیلی پابندی کے بعد کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی -تنظیم کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیا تک رسائی کو ناممکن بنا کر فلسطینیوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی گئی ہے - ادارے نے اسرائیل کے اس اقدام کو بھی جنگی جرائم اور نسل کشی کی ایک شکل قرار دیا ہے - تنظیم کے مطابق غزہ میں امدادی سامان لے کر جانے والے جتنے ٹرکوں کو داخلے کی اجازت تھی اس سے فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کا صرف 2 فیصد مکمل ہوتا تھا - ان میں زیادہ تر کھانے پینے کی چیزیں ہوتی تھیں ـ کپڑے اور جوتے تو ایک فیصد سے بھی کم ہی ہوتےتھے -

تبصرے