وہ جگہ جہاں نومبر میں غروب ہونے والا سورج جنوری میں دوبارہ طلوع ہوگا

سورج

نیوز ٹوڈے :   امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے میں 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب جنوری کے آخر میں طلوع ہوگا۔ اب شہر میں 23 جنوری 2024 تک رات کو اندھیرا چھا جائے گا یا یوں کہہ لیں کہ 65 دن تک طلوع آفتاب کا نظارہ ممکن نہیں ہو گا۔ جی ہاں، واقعی ایسا ہی شمالی الاسکا کے قصبے اٹکیاگوک میں ہوا ہے جہاں اس سال آخری بار سورج 18 نومبر کو غروب ہوا تھا۔چار ہزار آبادی کے اس قصبے میں 18 نومبر کی رات 12 بج کر 35 منٹ پر سورج طلوع ہوا اور غروب ہوا۔

صرف ایک گھنٹہ 12 منٹ بعد 1:48 پر۔ آرکٹک سرکل میں واقع یہ قصبہ ہر سال قطبی رات کا تجربہ کرتا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب زمین اپنے محور پر تھوڑا سا جھکتی ہے اور اس کے نتیجے میں، آرکٹک سرکل میں موسم سرما کے دوران سورج کئی ہفتوں تک غروب ہوتا ہے۔ اس کے برعکس گرمیوں میں اس خطے میں سورج کی روشنی 24 گھنٹے رہتی ہے اور اسے آدھی رات کا سورج کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی نصف کرہ میں جون کے آخر سے دن کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے تاہم شمالی علاقوں میں یہ اثر زیادہ واضح ہوتا ہے۔ الاسکا کے اس قصبے میں دو ماہ کی طویل رات کے دوران سورج کی روشنی کسی حد تک نظر آئے گی لیکن یہ عام غروب یا طلوع آفتاب کی طرح نہیں ہوگی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی ہفتوں تک چھائے اندھیرے کے باعث مکین وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ الاسکا کا واحد قصبہ نہیں ہے جو قطبی رات کا تجربہ کرے گا، لیکن یہ پہلا مقام ہے کیونکہ یہ سب سے دور شمال میں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+