مودی لاہور جا کر بریانی کھا سکتے ہیں تو ٹیم بھیجنے میں کیا حرج ہے؟ بھارتی سیاستدان پھٹ پڑے
- 29, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں بات کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب نہیں۔
بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں سب ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتے؟ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی؟
تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا کہ 'جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟'۔ واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں جو بہار کے نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے شیڈول کا اعلان 100 دن پہلے کرنا ضروری ہے۔ تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی نے ٹورنامنٹ میں 90 دن باقی رہنے کے باوجود ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری نہیں کیا۔

تبصرے