صیہونی فوج کا امریکی این جی او (ورلڈ ٹریڈ کچن) کی گاڑی پر حملہ

صیہونی فوج

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کے پناہ گزین کیمپوں میں کھانا تقسیم کرنے والی امریکی تنظیم (ورلڈ سینٹرل کچن) کی گاڑی پر حملہ کر دیا - میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ غزہ کے شہری دفاعی ادارے "باسل" کے ترجمان نے کہا کہ خان یونس کے علاقے میں صیہونی فوج نے بمباری کرکے 5 افراد کو ہلاک کر دیا ہے جن میں سے 3 کا تعلق امریکی تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن سے تھا - صیہونی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں صرف ایک شخص ہلاک ہوا ہے -

صیہونی فوج نے پہلے کی طرح ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص فلسطین کا دہشتگرد تھا - جو کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملے میں شامل تھا - امریکی تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی ہلاکت کی وجہ سے ان کے دل ٹوٹ چکے ہیں - اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں بھی صیہونی فوج نے اس تنظیم کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا تھا جس میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+