غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید

تازہ ترین حملوں

نیوز ٹوڈے :  غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 133 زخمی ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نصیرات کیمپ پرہوۓ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں سے 19 کی لاشیں نکال لی ہیں - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ جمعہ کی شام صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر بمباری کی جس سے گھر میں موجود 10 افراد شہید ہو گۓ -

جبکہ غزہ کی شمالی اور جنوبی پٹی پر بھی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی تازہ ترین بیان سامنے نہیں آیا لیکن جمعرات کے دن دیے گۓ بیان کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ وہ غزہ پٹی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھیں گے - فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 363 ہو چکی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+