شام میں جاری اپوزیشن کے حملوں میں امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں ، ایران

پارٹی کے حملوں

نیوز ٹوڈے :   موجودہ خطرے کے پیش نظر شام میں قائم روس کے فوجی اڈے پر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں - موجودہ خطرے کے پیش نظر شام میں روسی فوجی اڈے پر حفاظتی اقدامات بڑھانے کی اطلاعات موصول ہونے پر جمعہ کے دن ایران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'شام میں جاری حزب اختلاف کے حملوں میں امریکہ اور اسرائیل شامل ہیں'- ایران کے سرکاری میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے شام میں اپوزیشن کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کے بعد یہ امریکہ اور اسرائیل کا ایک اور مشترکہ منصوبہ ہے ـ شام کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوۓ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران شامی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+