جنگ بندی مذاکرات کیلیے حماس کا وفد مصر پہنچ گیا
- 02, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنگ بندی مذاکرات کیلیے خلیل الحیہ کی زیر نگرانی حماس کا وفد مصر پہنچ گیا - فرانس کے میڈیا نے حماس کے ایک رہنما کا حوالہ دیتے ہوۓ بتایا کہ حماس جماعت کے سایسی بیورو کارکن (خلیل الحیہ) کی سربراہی میں جنگ بندی مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کرنے کیلیے حما س کا وفد قاہرہ پہنچ چکا ہے - سیاسی بیورو کے رکن رہنما کے مطابق حماس کا وفد مصر کی دعوت پر قاہرہ پہنچا ہے - حماس وفد کے اس دورے کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بڑھانا اور جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کرنا ہے -
رہنما کے مطابق حماس کا یہ وفد مصر کی انٹیلیجنس کے سربراہ میجر جنرل (حسن ارشاد اور اسرائیلی ثالثی فائل کے حکام) کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا تاکہ جنگ بندی کے بارے میں نئ تجاویز اور نۓ خیالات پر اتفاق ہو سکے - حماس ان تمام خیالات اور تجاویز پر بات چیت کرنے کیلیے تیار ہو گیا ہے جو جنگ روکنے ، غزہ پٹی سے صیہونی فوج کے انخلاء ، بے گھر فلسطنیوں کی واپسی ، انسانی ہمدردی اور امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کے تبادلے پر سنجیدہ معاہدے پر مبنی ہو - کارکن کا کہنا تھا کہ حماس کو ابھی تک کوئی نئی تجویز یا پیشکش موصول نہیں ہوئی -

تبصرے