سعودی عرب میں رشوت خوری اور اپنے عہدوں کے ناجائز استعمال کے جرم میں 370 افسران گرفتار

سعودی عرب

نیوز ٹودے :   سعودی عرب میں رشوت خوری اور اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرنے پرلاتعداد سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا - سعودی عرب میں رشوت لینے اور اپنے منصب کو ناجائز استعمال کرنے کے جرم میں164 سرکاری ملازمین گرفتار ـ سعودی عرب کے محکمہ انسداد کرپشن کا کہنا ہے کہ گرفتار سرکاری ملازمین کا تعلق سعودی عرب کی چار مختلف وزارتوں ، وزارت تعلیم ، وزارت صحت ، ، وزارت بلدیات اور وزارت داخلہ سے ہے - محکمہ انسداد کرپشن نے بتایا کہ پچھلے مہینے 16 سو 35 مختلف دفاتر کی جانچ پڑتال کیلیے دورے کیے گۓ جس دوران اداروں کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے اور جرائم کے کئی مقدمات درج کیے گۓ - محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق اس کاروائی کے دوران 370 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا جن میں سے بعض کو بعد میں ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+