ٹرمپ نے بزنس مین کو عرب اور مشرق وسطیٰ کا مشیر نامزد کر دیا

ٹرمپ

نیوز ٹودے :    ٹرمپ نے مساد بولوس کو عرب اور مشرق وسطیٰ کے امور میں اپنا مشیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لبنانی نژاد امریکی تاجر مساد بولوس سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے۔بولوس نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران کئی بار عرب امریکی اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ 

ٹرمپ نے پوسٹ میں کہا کہ مساد ایک ماہر قانون دان اور کاروباری دنیا میں ایک انتہائی قابل احترام رہنما ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ طویل عرصے سے ریپبلکن اور قدامت پسند اقدار کا حامی رہا ہے، جو میری مہم کا اثاثہ ہے، اور عرب امریکی کمیونٹی کے ساتھ عظیم نئے اتحاد بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد امریکی کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر نامزد کیا تھا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل ایک بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں اور سب سے پہلے امریکا پر یقین رکھتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاشب پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹر توثیق کرے گی۔ کاشب پٹیل ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ایک متنازعہ اور خود ساختہ شخصیت ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے قریبی دوست چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ انہوں نے صدر کے طور پر اپنی آخری مدت کے دوران چارلس کشنر کی مجرمانہ سزا کو معاف کر دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+