ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کی متبادل کرنسی کی دھمکی دی ہے
- 02, دسمبر , 2024
نیوز ٹودے : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ڈالر کی متبادل کرنسی متعارف کرانے پر برکس ممالک پر 100 فیصد ٹیکس عائد کر دیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال کیا یا اس کی حمایت کی تو اس کے نتائج مذکورہ ممالک کی معیشتوں کے لیے خطرناک ہوں گے۔
برکس گروپ کے ممالک جو تیزی سے اقتصادی طور پر ترقی کر رہے ہیں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ ممالک اپنی کرنسیوں میں تجارت کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متبادل کرنسی استعمال کرنے والے ممالک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ برکس میں روس، چین، جنوبی افریقہ، بھارت اور برازیل شامل ہیں جب کہ اس سال ہونے والے اجلاس میں ایران، ایتھوپیا، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے