ڈونلد ٹرمپ نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے دی
- 03, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نۓ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیے جانے کی صورت میں مشرق وسطیٰ کو جہنم کی سزا بھگتنے کی دھمکی دے دی - نۓ منتخب ہونے والے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ 'اگر 20 جنوری کو میری تقریب حلف برداری سے قبل اسرائیل کے قیدی رہا نہ کیے گۓ تو مشرق وسطیٰ میں جہنم کی صورتحال پیدا کرد دوں گا ' - " ٹرتھ شل" پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ نے کہا کہ جن لوگوں نے انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کیا ان کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی -
نۓ امریکی صدر نے کہا کہ اس سب کارروائی کے ذمہ دار افراد کو ایسا سبق سکھایا جاۓ گا جو اس سے قبل امریکہ کی تاریخ میں نہیں ہوا ہوگا ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو فوری رہا کیا جاۓ - اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں جاری کردہ ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں پچھلے 14 مہینوں سے جاری جنگ میں 33 اسرائیل قیدی مارے جا چکے ہیں- اور کچھ لاپتہ ہیں ۔ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ کی وجہ سے قیدیوں کو ہمیشہ کیلیے کھو سکتا ہے - حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جاۓ اسرائیل اپنے قیدیوں کیلیے جو کچھ کر سکتا ہے جلدی کرے -

تبصرے