بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنےپر حزب اللہ نے کیا اسرائیل پر جوابی حملہ

اسرائیل پر جوابی حملہ

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی کئی بار خلاف ورزی کرنے کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا ـ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر جاری کیے گۓ ایک بیان میں لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) نے کہا کہ صیہونی فوج کی خلاف ورزیوں کے جواب میں نصیحتی طور پر کفر شوبا میں صیہونی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے- عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق27 نومبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی صیہونی فوج لبنان پر 20 مرتبہ حملے کر چکی ہے -

ان حملوں میں متعدد لبنانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں - البتہ حزب اللہ نے پہلی مرتبہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا جواب دیا ہے جس کے بعد جنگ بندی معاہدے کے برقرار رہنے پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں - حزب اللہ نے الزام لگایا ہے کہ جنگ بندی معاہدے سے متعلقہ اتھارٹی اسرائیل کو اس کی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے - جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک بین الاقوامی کمیٹی قائم کی تھی جس کا کام دونوں طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو روکنا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+