غزہ پر صیہونی فوج کے حملے مزید تیز 100 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں

نیوز ٹوڈے :    غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت مزید تیز ہو گئی ۔ تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے حملے مزید تیز ہو گۓ ہیں - غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں کم از کم 100 فلسطینی شہید ہو گۓ - جن میں سے 75 سے زائد فلسطینی "بیت لاہیا" کی رہائشی عمارتوں پر ہونے والی بمباری میں شہید ہوۓ - جنوبی غزہ کے شہر "خان یونس" پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 17 شہری شہید ہو گۓ -

صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس شہر کے 2 مقامات کو نشانہ بنایا ـ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے دوران کیے گۓ صیہونی فوج کے فضائی حملے میں امدادی تنظیم کے 2 ورکر بھی شہید ہو گئے - حملے کے بعد اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم نے خوراک کی تقسیم کا کام روک دیا - تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں صیہونی فوج کے محاصرے کے دوران وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 2700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو خطرناک حد تک غذائی بحران کی صورتحال کا سامنا بھی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+