شامی مسلح دھڑوں نے "حماہ شہر" کے کئی دیہاتوں پر قابض ہونے کا کیا اعلان

شامی فوج

نیوز ٹوڈے :  حلب اور ادلب میں روس اور شام کی مشترکہ لگاتار بمباری کے دوران شام کے مسلح دھڑوں نے حماہ کے مزید کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا - رپورٹ کے مطابق ہیئہ، تحریر الشام اور متحدہ دھڑوں نے حماہ شہر کے شمال میں جبل زین العابدین کے علاقہ میں شام کی فوج کے رہنماؤں کے ایک بہت بڑے اجتماع پر ڈرون حملے بھی کیے ہیں - جس سے شامی فوج کے لاتعداد افسران کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ـ البتہ شام کی فوج نے اس خبر کی تردید کر دی ہے -

دوسری جانب شامی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حماہ اور ادلب کے دیہاتوں پر روسی اور شامی فوج کی بمباری میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہو گۓ ہیں - پچھلے دنوں میں اچانک حملوں کے بعد شامی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد لڑائی میں تیزی آ گئی ہے - شام کے اتحادی دھڑوں نے ادلب اور حماہ گورنری کے درجنوں دیہاتوں پر قبضہ کرکے وہاں سے شامی فوج کو نکال دیا ہے ـ شامی فوج نے بھی جوابی حملے کا اعلان کر دیا - روس اور ایران نے شام کی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ شامی فوج کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سے قبل بھی شام میں خانہ جنگی کے دوران ان دونوں ملکوں نے شام کی حمایت کی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+