مغزبی افریقہ کے ملک (گیانا) میں فٹ بال میچ کے دوران گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا
- 03, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : گیانا میں فٹ بال میچ میں ریفری کے غلط فیصلے کی وجہ سے سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا 100 افراد ہلاک ہو گۓ- مغربی افریقہ کے ملک گیانا میں ہونے والا فٹ بال میچ تماشائیوں کے جھگڑے کی وجہ سے لڑائی میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپوٹ کے مطابق (گیانا کے شہر انزیریکوری) میں ہونے والے فٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا - ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں جہاں تک نظر جاتی تھی لاشیں ہی لاشیں پڑی تھیں ـ مردہ خانے بھی لاشوں سے بھر گۓ -
ڈاکٹر کے مطابق 100 کے قریب لاشیں ہسپتال لائی گئیں ـ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جھگڑے کی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی - البتہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں سٹیڈیم کے اطراف میں بکھری لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں - مشتعل مظاہرین نے شہر کے پولیس اسٹیشن کو بھی نظر آتش کر دیا ـ موقع پر موجود ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب کچھ ریفری کے غلط فیصلہ دینے کی وجہ سے ہوا - ریفری کے غلط فیصلہ دیتے ہی لوگ گراؤنڈ میں آ گۓ اور جھگڑا شروع ہو گیا -

تبصرے