اسرائیلی وزیر دفاع نے جنگ بندی معاہدہ کی ناکامی پر لبنانی ریاست پر بھی حملوں کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے وزیر دفاع

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کے وزیر دفاع نے لبنان کی حکومت کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ اگر جنگ بندی معاہدہ ناکام ہوا تو صیہونی فوج حزب اللہ کے ساتھ لبنان کو بھی نہیں چھوڑے گا - اسرائیل کے وزیر دفاع (کارٹز) کا کہنا تھا کہ 'جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کیلیے اپنی پوری طاقت لگائیں گے اور اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں دکھائی جاۓ گی - کارٹز نے کہا کہ لبنانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی فوج کو حکم دے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کیلیے حزب اللہ کو دریاۓ لطانی پار نہ کرنے دے اور حزب اللہ کا ڈھانچہ ختم کرے - اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کر دے گا' -

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ صیہونی فوج حزب اللہ کے ساتھ ساتھ لبنانی ریاست کو بھی نہیں بخشے گی - کارٹز کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو اسرائیل نے لبنان کی ریاست اور حزب اللہ میں فرق رکھا ہواتھا - اور اسی طرح حزب اللہ کے گڑھ بیروت شہر اور اس کے جنوبی علاقوں میں بھی فرق رکھا ہوا تھا - لیکن اب مزید ایسا نہیں کیا جاۓ گا ـ صیہونی فوج کی طرف سے متعدد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک دن حزب اللہ نے اسرائیلی شہر (کفر شوبا) میں صیہونی فوج کے اڈے پر جوابی حملہ کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+