لبنان پر صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 11 لبنانی شہید
- 04, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر صیہونی فوج کے حملوں میں کوئی کمی نہ آئی ۔ تازہ ترین حملوں میں 11 لبنانی شہید ہو گئے - دوسری طرف حزب اللہ بھی جوابی کارروائیوں میں مصروف ہے - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی حزب اللہ اور اسرائیل ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگا کر لگاتار حملے کر رہے ہیں -
ایک دن قبل صیہونی فوج کی طرف سے کئی بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا - جس کے جواب میں منگل کی شام اسرائیل نے لبنان پر بمباری کی ـ پچھلے مہینے ہی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 60 دن کیلیے جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا - جو کہ 27 نومبر سے لاگو ہوا تھا ـ دوسری طرف صیہونی فوج کے غزہ پر بھی لگاتار حملے جاری ہیں - پچھلے 24 گھنٹوں میں غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں - سعودی عرب کے دورہ پر آۓ فرانس کے صدر اور سعودی ولی عہد نے جلد از جلد غزہ میں جنگ رکوانے کی کوششوں پر زور دیا ہے -

تبصرے