جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مار شل لاء لگانے کا اعلان کر دیا

جنوبی کوریا کے صدر

نیوز ٹوڈے :  جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء لگانے کا حکم جاری کردیا - جنوبی کوریا کے صدر (یون سک یول) نے اپنی عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ 'اپوزیشن جماعت کی ملک مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مارشل لاء لگانا پڑ رہا ہے' - جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی حمایت یافتہ اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ پر قابض تھی - جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت ڈیموک پارٹی نے حکومت کے بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور کچھ اعلیٰ پراسیکیوٹرز کو بھی نکالنے کا مطالبہ کردیا تھا جس پر یون سک یول نے ملک میں مارشل لاء لگانے کا اعلان کر دیا -

جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے صدر کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا - رپورٹ کے مطابق پولیس نے پارلیمنٹ کے تمام داخلی راستے بند کر دیے اورپارلیمنٹ کے اراکین کو بھی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا - پارلیمنٹ کے تمام ارکان پولیس کا سیکیورٹی حصار توڑ کر پارلیمنٹ میں داخل ہو گۓ اور اجلاس بلا کر مارشل لاء ختم کرنے کی قرارداد پیش کر دی - جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے کل 300 میں سے 190 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دے دیا -اجلاس کے دوران فوج نے بھی پارلیمنٹ میں داخلے کی کوشش کی تو اراکین پارلیمنٹ نے داخلی دروازے بند کردیے - اپوزیشن جماعت کے سربراہ نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ میں مار شل لاء کے خاتمے کی قرار داد منظور ہو چکی ہے اور اب جو بھی صدر یا فوج کا حکم مانے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کرے گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+