جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے خلاف احتجاج کے دوران عوام اور فوج کے مابین تصادم

عوام اور فوج کے مابین تصادم

نیوز ٹوڈے :  جنوبی کوریا میں مار شل لاء کے خلاف احتجاج کے دوران عوام فوج کی گاڑیوں کے آگے لیٹ گئی - جنوبی کوریا میں صدر کی طرف سے کیے گۓ مارشل لاء لگانے کے اعلان کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی - جنوبی کوریا کے صدر ( یون سک یول) نے کچھ دیر قبل اعلان کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ملک مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ملک میں مار شل لاء لگا دیا گیا ہے - جنوبی کوریا کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر نے ملک میں مار شل لاء لاگو کرنے کو غیر آئینی قرار دے دیا -

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران فوج کے دستے بھی پارلیمنٹ میں داخل ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت "سیئول" میں عوام مار شل لاء کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ سڑکوں پر نکل آئی - میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں ایک عورت کوپولیس کی گاڑی روکنے کیلیے گاڑی کے نیچے لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے -دوسری طرف وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مار شل لاء لگنے کے بعد حکومت ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط رکھنے کیلیے ہر ممکن کوشش کرے گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+