عازمین حج کے لیے خوشخبری
- 04, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے اور حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ کفالت سکیم کے تحت موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپانسر شپ سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار دیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم جمع کرائیں۔

تبصرے