صیہونی فوج نے دمشق میں حزب اللہ رہنما (سلمان جمعہ) کو شہید کرنے کا دعوٰی کیا
- 05, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے دمشق میں حزب اللہ کے سینیئر رہنما (سلمان جمعہ) کو شہید کر دینے کا دعوٰی کیا ہے - سلمان جمعہ شام کی فوج میں حزب اللہ کے اہم نمائندے کے طور پر کام کرتے تھے ـ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان جمعہ کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کے بعد ایک تباہ حال کار کی تصویر بھی سامنے آئی ہے -
اس سے پہلے اسرائیل کے وزیر دفاع نے لبنان کی حکومت کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر جنگ بندی معاہدہ ناکام ہوا تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست میں فرق کرنا چھوڑ دے گا - اسرائیل کے وزیر دفاع ( کارٹز) کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کیلیے اپنی پوری طاقت لگا دیں گے اور اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی - دوسری طرف شام کی فوج نے بھی شورش زدہ علاقوں میں 200 باغیوں کو مارنے کا دعوٰی کیا ہے ـ امریکی فوج نے بھی شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-

تبصرے