غداری کے الزام میں جنوبی کوریا کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کی تحریک جمع کرا دی گئی

جنوبی کوریا

نیوز ٹوڈے :   ملک کے ساتھ غداری کے الزام میں جنوبی کوریا کے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی گئی - بین الاقوامی میڈیا کے کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق سیاسی دباؤ کی وجہ سے بدھ کے دن جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں لگایا گیا مارشل لاء ختم کردیا - جس کے بعد فوج بھی واپس اپنے ٹھکانوں میں چلی گئی - میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوج نے پارلیمنٹ کو گھیرے میں لے لیا تھا - جس پر پارلیمنٹ نے ملک میں مارشل لاء لگانے کے خلاف ووٹ دیا تھا ـ مارشل لاء کے نفاذ کے ساتھ ہی پارلیمنٹ تیزی سے حرکت میں آ گئی -

قومی اسمبلی کے سپیکر (وون شیک) نے اس مارشل لاء کو غلط قرار دے دیا ـ اور کہا کہ ہم قانون بنانے والی عوام کے ساتھ مل کر جمہوریت کو تحفظ دیں گے - اپوزیشن جماعتوں نے (یون سک یول) کے اس اقدام کو ملک سے غداری قرار دیا - اور کہا کہ مارشل لاء کا فیصلہ واپس لے کر صدر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے - رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی - اپوزیشن جماعتوں کے مطابق صدر کے موخذے کی تحریک جمع کرا دی گئی ہے اور امید ہے جمعہ کے دن تک اس پر ووٹنگ بھی کرا دی جاۓ گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+