سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے یوکرین پر شامی باغیوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے
- 05, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے یوکرین پرشامی باغیوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے -شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر بلاۓ گۓ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران روس نے یوکرین پر الزام لگایا کہ وہ شامی باغیوں کی مدد کر رہے ہیں -
سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل روس کے سفیر کا کہنا تھا کہ 'یوکرین کی خفیہ ایجنسی بشار الاسد شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد کر رہی ہے - روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی خفیہ ایجنسی شام کے مسلح دھڑوں کو اسلحہ فراہم کرتی ہے - اور مسلح دھڑوں کے کچھ لڑاکوں نےیوکرین کی اس مدد کا کھل کر اعتراف بھی کیا ہے- شام کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایک دن قبل بلایا تھا -
وسیم حسن

تبصرے