غزہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی بمباری سے 20 بے گھر فلسطینی شہید
- 05, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 20 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج کے غزہ کے (المواصی پناہ گزین کیمپ) پر فضائی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے بے یارو مددگار فلسطینیوں کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی ـ آگ کی زد میں آکر 20 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ ـ دوسری طرف غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 50 سے تجاوز کر گئی ـ
اسرائیل کے وزیر دفاع (کارٹز) کا کہنا ہے کہ 'حماس پر بڑھتے ہوۓ دباؤ سے غزہ میں جنگ بندی کے امکانات نظر آنے لگے ہیں ـ کارٹز کا کہنا ہے کہ ممکن ہے آئندہ ہونے والے مذاکرات کے دور میں جنگ بندی معاہدہ عمل میں آ جاۓ' ـ دوسری طرف جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی فوج لبنان پر لگاتار بمباری کر رہی ہے جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کی تازہ ترین بمباری سے مزید 12 لبنانی شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا ہے ـ

تبصرے