جے شاہ کے بعد انڈین بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، کون سنبھالے گا یہ سیٹ؟

جے شاہ

نیوز ٹوڈے :     بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری جے شاہ کے جانے کے بعد بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ تاحال خالی ہے جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ سیٹ کون اور کب سنبھالے گا؟

جے شاہ نے یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کے جانے کے بعد بھارتی بورڈ کا کوئی عبوری سیکرٹری تعینات نہیں کیا گیا اور روزمرہ کے معاملات کے لیے بورڈ میں سیکرٹری کی تقرری ضروری ہے۔ روزمرہ کے معاملات پر سیکرٹری کے دستخط ضروری ہوتے ہیں اس لئے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے، سیکریٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری دیوجیت سائکیا کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل کا نام بھی سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہے جب کہ بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق جے شاہ کی جگہ 15 جنوری تک تعیناتی ہونی ہے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+